لاہور: نیب نے ایم این اےشاہ نوازخان کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم جاری کردیا، نیب اعلامیے کے مطابق شاہ نواز خان کیخلاف حسن ابدال کے پرائمری اسکول کی عمارت پرقبضے کا الزام ہےجس کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیاہے۔ اس کے علاوہ ایم پی اےعبدالکریم سومرو کیخلاف آمدن سےزائد اثاثوں کی شکایت پربھی جانچ پڑتال کا حکم جاری کردیا گیاہے ۔