اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت میں احتساب کرنے کا دعویٰ کیا، خیبرپختونخوامیں احتساب کمیشن کوتالالگادیاگیا،عمران خان جتنے بھی دعوے کرلیں ان پر عمل نہیں ہوتا ۔ انہوںنےکہاکہ پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے کرپشن کے الزامات لگائے،پی ٹی آئی نے اتحادیوں کو کرپشن کے الزامات پر باہر نکالا پھر واپس لے لیااورپارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کو فارغ کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ اب قوم کوفیصلہ کرناہےترقی میں استحکام چاہیےیاپھر رکاوٹ چاہیے۔