کراچی، جھگیوں میں آگ لگ گئی-1بچی جل کر ہلاک

کراچی : گلشن اقبال بلاک 13سی میں جھگیوں میں آگ لگنےکاواقعہ،آگ جھگی میں سلنڈر پھٹنے کےباعث لگی،جس سے 200سےزائد جھگیاں جل گئیں،آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ کی گاڑیوں نے واقعے کی جگہ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔فائربریگیڈ کے مطابق جھگیوں سے ایک بچی کی لاش بھی ملی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔