اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ100 دن کا پلان دے کر اپنی کارکردگی سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، 100دن کےپلان سے پہلےعوام 5سال کاحساب مانگتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ یو این ڈی پی کی رپورٹ نے ان کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے اس رپورٹ سے کارکردگی کا پتہ چل رہاہے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما وزیر اطلاعت و نشریا ت مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ جومنصوبےداستان بن چکےتھےہم نے انہیں فعال کیا،مسلم لیگ ن کی حکومت نے1700 کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک بنایالیکن یہ لوگ ایک بجلی کے منصوبے کا نام بتا دیں، اسپتال کے ایک نئے وارڈ اسکول کا ایک نیا کمرہ دکھا دیں، کم از کم میٹرو کے کھڈے بھردیں تاکہ لوگ حادثے سے بچ جائیں۔