لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے ٹرین کے انجن کی ٹرالی تباہ ہوگئی اور کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ لاہور کے مطابق حادثے میں گرین لائن کا انجن ڈی ریل ہوگیا جبکہ مال گاڑی میں گارڈ کا ڈبہ متاثر ہواہے۔ تھوڑی ہی دیر میں گرین لائن کو اسلام آباد کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گرین لائن کے گڈز ٹرین سے ٹکرانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔