لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتےہوئےبیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، منشیات فروش منشیات بھرے کیپسول پیٹ میں رکھ کرملائشیا جانے کی کوشش کر رہے تھے جسے اے این ایف نے نکام بناتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کرلیاہے ۔ اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت محمد سلیم اور محمد شفیق سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔