اسلام آباد:ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف پر قائم مقدمہ دو سوالوں کے جواب سے حل ہوجائے گا، انہوںنے کہاکہ نواز شریف اگر یہ بتا دیں کہ ان کے بچوں کے 16اکاؤنٹس میں 300ارب روپے کی رقم کہاں سے آئی ۔اوردوسرے اس سوال کا جواب دے دیں کہ انہوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنس کن ذرائع سے خرید ےفواد چوہدری نے کہاکہ اگرنواز شریف صرف ان سوالات کے جواب دیں تو ان پر قائم مقدمات حل ہو جائیں گے ۔