کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیلئے آئینی ترمیم کے ساتھ ساتھ فاٹا انضمام کاآئینی ترمیمی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنیکی کی منظور ی دے دی گئی۔واضح رہےکہ حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی بدستور فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام پر ناراض ہیں۔کابینہ اجلاس میں ملک کی پہلی نیشنل ٹیکنیکل اینڈ ووکشینل پالیسی اور وفاقی وزارت آئی ٹی کی پہلی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی بھی منظور دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس اور بینکنگ خصوصی عدالتوں کے ججز تقرری اور وفاقی کابینہ میں چیئرمین کاپی رائٹس بورڈ کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ہےاس کے علاوہ خصوصی فوجی عدالتوں میں کیسز کے ٹرائل اور پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منسوخی کی بھی منظوری دی ہے۔