اسلام آباد:عمران خانکی سربراہی میں جاری تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے،عمران خان کی مداخلت پرجملوں کا تبادلہ ختم ہوا۔ پی ٹی آئی کے کور اجلاس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رائے حسن نواز نااہلی کے بعد پارٹی کاعہدہ اور اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں،جس پر سینئر رہنما جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی سے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا اشارہ میری طرف ہے، جس کے بعد تلخی بڑھی اور دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مداخلت کرتےہوئے رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدے پر نہ رکھنے کا اعلان کیا تو تنازع ختم ہوگیا۔