عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے۔مولابخش

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہےوہ 100 روزہ پروگرام پیش کرکے وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری کر رہے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف پر بھی تنقید کے تیربرسائے اور کہاکہ بین الاقوامی چوری میں پکڑے جانے کے بعد کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیںرہے ، انہوںنے مزید کہاکہ نواز شریف شیخ مجیب کے راستے پر چل پڑے ہیں وہ اپنی ذات کیلئے اداروں پر حملے کر رہےہیں۔