ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے پارٹی چھوڑنےکا سلسلہ جاری ہے، ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی اور اداکارہ کنول نعمان نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، کنول نعمان نے استعفیٰ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو بھجوادیا ہے۔ اپنے استعفے میں کنول نعمان نے پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیےجانےکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال تک پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی اور حق نمک ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے کچھ تحفظات تھے جنھیں مسلسل نظر انداز کیا گیا، بوجھل دل کے ساتھ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔