قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس-بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت

 

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور اہم وفاقی وزرا نے شرکت کی۔5 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں بھارت کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ملک کو اندرونی و بیرونی سیکورٹی چیلنجزکا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پربھی غورکیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے فیصلہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پراجاگر کیا جائے، بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں سےاقوام عالم کو آگاہ کیا جائے۔اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال پربھی اجلاس کےشرکا کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مغربی سرحدوں پرسیکورٹی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نےاوآئی سی اجلاس کےحوالےسےشرکا کو اعتماد میں لیا۔