اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نواز شریف کا نام کسی گواہ نے نہیں لیا، نیب صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو توڑنے کیلئے بنائی گئی تھی، ہم سے غلطی ہوئی، نیب کا کالا قانون ختم کرنا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ ایک ملک کے سابق وزیراعظم پر براہ راست الزام لگایا گیا اور ساری خرابی براہ راست الزام لگانے سے شروع ہوئی۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نگراں وزیراعظم سے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ نگران وزیراعظم کے نام پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا، الیکشن 2018 کے انعقاد کیلئے 28جولائی آخری تاریخ ہے۔نواز شریف کے بیان سے متعلق بات کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ’نوازشریف کی بات کو بھارت نے اپنے مقاصد کیلئے توڑا مروڑا، نوازشریف نے یہ بات نہیں کہی کہ یہاں سے لوگ ممبئی بھیجے گئے، نواز شریف فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں، نواز شریف کے بیانیے کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا۔