اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا،3 روزہ اجلاس 23 سے 25 مئی تک اسلام آباد میں ہوگااجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں منعقد ہونے والا کسی بھی قسم کا پہلا اجلاس ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پر بھی غوراوراجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے غور کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے ایس سی او کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔