اسلام آباد :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات 2018کے انعقاد کی سمری منظوری کے لئے صدر مملکت کو بھیج دی ، سمری کے مطابق ملک میں عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ہے جس پر صدر کی جانب سے جلد دستخط کردیئے جائیں گے ،سمری کی منظوری کے ایک ہفتہ بعد الیکشن کمیشن باضابطہ طور پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے گا، سمری کے مطابق عام انتخابات 25 جو لائی 2018کو منعقد ہونگے ۔واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن اب تک حتمی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے3،3جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے 2نام فراہم کیے گئے ہیں۔