اسلام آباد :نگران وزیر اعظم کے حوالے سے دیئے جانے والے 7ناموں پر جواشروع ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرامیں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے انکشاف کیا کہ ملک کے بڑے بڑے جواری نگران وزیراعظم کے حوالے سے بڑے بڑے داؤلگارہے ہیں ۔ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے جوئے کی مارکیٹ میں اس وقت 7نام ہیں جن پر بازیاں لگ رہی ہے اور یہ سارا کچھ حکومت اور اپوزیشن کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے ،جو اب تک نگران وزیر اعظم کے حوالے سے کسی نام پر اتفاق نہیں کر سکیں اور کئی روز سے جاری اس فضول بحث سے قمار بازوں کو کھل کھیلنے کا موقع مل گیا ہے ۔