سبیکا کی میت آج رات پاکستان پہنچے گی

 

کراچی: پاکستان کی ہونہار طلبہ سبیکا کی میت ٹرکش ائیرلائن سے آج رات پاکستان پہنچے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق سبیکا شیخ کی میت ٹرکش ائیرلائن سے آج رات پاکستان پہنچ جائے گی۔ سبیکا کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ میں کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق نمازجنازہ میں اہم سیاسی شخصیات نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گی جبکہ سبیکہ کی تدفین عظیم پورہ قبرستان میں ہوگی۔