جنوبی افریقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 پاکستانی جاں بحق ایک زخمی

 

جوہانسبرگ :جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق جوہانسبرگ میں رضا المصطفیٰ، رضا العطا اور رضا المرتضیٰ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی مزاحمت پر 2بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ مقتول رضا مصطفی کے بیٹے فاروق نے بتایا کہ ان کے والد، چچا اور تایا گزشتہ 6 سال سے کاروبار کے سلسلے میں جنوبی افریقہ میں مقیم تھے، گزشتہ رات ان کے گھر میں ڈکیتی کی اطلاع ملی،مقتول رضا المصطفی کے بیٹے فاروق کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہاکی کے سابق کھلاڑی تھے۔مقتولین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ڈکیتی رات کے اوقات میں ہوئی اور ڈاکو گھر میں گھس آئے، اس پر ایک بھائی نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کردی جس سے 2 بھائی موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔