اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کا انسداد دہشت گردی سے متعلق قانونی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے معاملہ زیر غور آئے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔ پاکستان انسداد دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے کے لئے ایس سی او کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا اجلاس ہوگا۔