لاہور: پنجاب رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ مناواں کے حدود میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران رینجرز کی جانب سے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ جس دوران غیر قانونی طور پر رکھنے والے اسلحہ برآمد کرلیا اور درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان کوتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔