سی ٹی ڈی کارروائی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

شیخوپورہ: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حبیب الرحمٰن اور محمد گل شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار گروپ سے معلوم ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا نشانہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔