وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہرگزشتہ روز پیش آئے واقعے پر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل نعیم الحق نے سوچی سمجھی حرکت کی،ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا ، جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے،پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں، نہ ہی کوئی تنظیم ہے۔دانیال عزیزنے کہا کہ 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 دن کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے۔
یاد رہے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ ماراتھا۔