وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی کا بجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ہے اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔