نواز شریف نے عدالت میں سوال چنا اور جواب گندم دیا۔ فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نواز شریف کے احتساب عدالت کے باہر گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، بہتر ہوتا نوازشریف قانونی کیس قانونی طریقے سے لڑتے اور سیاست باہر رکھتے، انہوں نے سوال چنا اور جواب گندم دیا، بات کیا ہورہی ہے اور جواب کیا تھا، ان کی سازشی تھیوری عدالت کو متاثر نہیں کرے پائے گی، انہیں قانونی جواب دینا چاہیے تھا۔فواد چوہدری نےمزید کہا کہ نوازشریف نے منی ٹریل پر کوئی بات کی اور نہ ہی پیسوں کے ذرائع پر، انہوں نے جو باتیں عدالت میں کیں وہ جلسوں میں بھی کرتے ہیں۔