اسلام آباد:چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز،ای اوبی آئی انتظامیہ اوربینک آف پنجاب کے افسران کےخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سی ڈی اے افسران اوردیگرکیخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔نیب کے مطابق ملزمان پربشارت حسین بشیرکوغیرقانونی طورپرکنسلٹنٹ تعینات کرنےکاالزام ہے، جس سے 2کروڑ 16لاکھ کانقصان ہوا، ملزمان پرمبینہ طورپرمحکمہ جنگلات پنجاب کی زمین الاٹ کرنےکاالزام بھی ہے۔