اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مزید تین اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے افضل خان، ایم پی اے غضنفرعباس اورعامرعنایت شامل ہیں۔
چند روز پہلے بھی عمران خان سے (ن) لیگ کے ایم این اے سردار عاشق گوپانگ، ایم پی اے عامرگوپانگ اورایم پی اے سبطین رضا نے ملاقات کی تھی اورتحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیرسلطان نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔