اٹک : مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ 18سال بعد اٹک آئی ہوں،جب اٹک جیل والداور بھائی سے ملنے آتے تھے تو اٹک کے لوگ ہمارے ساتھ ہوتے تھے ،
مریم نواز نے کہاکہ اٹک جیل میں میرے والداوربھائی کوقید کیاگیاتھا،مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف18سال پہلے بھی اٹک جیل میں عوام کی محبت کی سزا بھگت رہا تھااورآج بھی نیب کورٹ میں میاں صاحب صبح9سے ایک بجے تک بیان رکارڈ کراتے ہیں،
آج تیسرا دن ہے میاں صاحب روزے سے ہوتے ہیں اور4گھنٹے بیان رکارڈ کراتے ہیں، جن 4سولوگوں کا پاناما میں نام ہے ان کی ایک پیشی بھی نہیں ہوئی،پاناما میں جس کا نام نہیں اس پرمقدمہ چلایا گیا،جب ثبوت آئے تو پتا چلا کہ پاناما میں کچھ نہیں۔