جھوٹ بولنے،لوگوں کو دھوکہ دینے والوں کے پول کھل گئے،نواز شریف

اٹک: اٹک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئےمسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے کہاکہ 2013میں اٹک میں بجلی نہیں آتی تھی،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، آج وہ لوڈ شیڈنگ کہاں بھاگ گئی، ہم بجلی بھی لائے اوربجلی کو سستا بھی کریں گے ، نواز شریف نے کہاکہ آج اٹک پنجاب کا بہترین ضلع بن رہا ہے ، انہوںنے کہاکہ تم نےخیبرپختونخوا کے لوگوں کودھوکا دیا،ظلم اورزیادتی کی،نیاکے پی بنانے سے پہلے ذرااٹک تو آکر دیکھ لو، لوگوں کودھوکا دیتے ہو،جھوٹ بولتے ہو،تمہاراپول کھل گیا کے پی کے اندرآپ نے کچھ نہیں کیا۔ اس سے قبل  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ 18سال بعد اٹک آئی ہوں،جب اٹک جیل والداور بھائی سے ملنے آتے تھے تو اٹک کے لوگ ہمارے ساتھ ہوتے تھے ،مریم نواز نے کہاکہ اٹک جیل میں میرے والداوربھائی کوقید کیاگیاتھا،مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف18سال پہلے بھی اٹک جیل میں عوام کی محبت کی سزا بھگت رہا تھااورآج بھی نیب کورٹ میں میاں صاحب صبح9سے ایک بجے تک بیان رکارڈ کراتے ہیں،آج تیسرا دن ہے میاں صاحب روزے سے ہوتے ہیں اور4گھنٹے بیان رکارڈ کراتے ہیں، جن 4سولوگوں کا پاناما میں نام ہے ان کی ایک پیشی بھی نہیں ہوئی،پاناما میں جس کا نام نہیں اس پرمقدمہ چلایا گیا،جب ثبوت آئے تو پتا چلا کہ پاناما میں کچھ نہیں۔