نواز شریف کے الزامات خطرناک ہیں۔مولابخش چانڈیو

نوازشریف نے سر جھکا کر نوکری نہیں کی توپرویز مشرف کو باہر کیوں جانے دیا

               
May 23, 2018 · قومی

کراچی : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں،غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں،انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف نے سر جھکا کر نوکری نہیں کی توپرویز مشرف کو باہر کیوں جانے دیا، پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان کو کیوں نکالا؟مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ نیب عدالت سے سزا کے خدشہ کے باعث نوازشریف بول رہے ہیں۔