پی ٹی آئی رہنما فوزیہ قصوری نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیااور استعفیٰ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی رہنما فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوںنے کہاکہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔