اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کے تقرر پر حکومت سے مایوس نظر آتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہا کہ لگتا ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا کیونکہ حکومت نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہوسکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔