مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بےقابو ہوگئی

 

اسلام آباد: اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق آگ پیرا سہاوا کے قریب جنگل میں لگی لگ گئی جس کے شعلے سڑک کے قریب تک پہنچ گئے۔

فائر کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق جنگل میں آگ لگنے کے واقعات انوائرنمنٹ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ دیکھتا ہے۔

اہل علاقہ نے بتایاہے کہ آگ دن 11 بجے لگی تھی جو پھیل کرسڑک کنارے تک پہنچ گئی ہے۔