اسلام آباد: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے فاٹا اصلاحات بل پر حمایت کیلئے اپوزیشن کا مشکور ہوںکیوں کہ ،اپوزیشن نےبل کی منظوری کےلیے ہمارا ساتھ دیا ، فاٹا اصلاحات بل پر خورشید شاہ ،فاروق ستار دیگر ارکان کا مشکور ہوں۔
وزیراعظم نے کہاکہ فاٹا اصلاحات بل پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت تھی اور حاصل ہوا،فاٹا اصلاحات بل کے نتائج پاکستان کیلیے مثبت ہوں گے ۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم نے اظہار کرتےہوئے کاکہاکہ کچھ ایسی تقاریر نہیں کی جانی چاہییں تھیں جن سے نفرت کا پہلو سامنے آتا ،یک جہتی والے دن فلور پر منتازع چیز لانے سے جذبات مجروح ہوئے ، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ الیکشن میں تاخیر نہ کرنے پر سب جماعتوں نے اتفاق کیا ، بل میں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی بھی گنجائش رکھی گئی ہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ فاٹا اصلاحات بل ابتدا ہے فاٹا کے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے ، ضرورت ہے کہ فاٹا میں ترقی کی کمی دور کی جائے ، ہم نے رائے دی تھی کہ فاٹا کی ترقی کیلیے 100ارب روپےرکھے جائین۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افسوس ہے کہ آج ایوان میں قومی یکجہتی والے روز کوئی متنازع بات نہیں ہونی چاہیے تھی، سب جانتے ہیں کہ دھرنا کیوں ہوا اور کس نے کیا اور پاناما میں کیا ہوا،ان کا کہنا تھا کہ کسی کو منی لانڈرر کہنا، یہ باتیں کہنا اخلاق کے تقاضے کے مطابق نہیں ہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان میں نفرت، گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست کی اجازت نہیں ہے۔