فاٹا اصلاحات بل کی اتفاق رائے سے منظوری قابل تحسین ہے ۔نوید قمر

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہاکہ خوشی کی بات ہے آج تقریباً سب نے متحد ہو کر نوآبادیاتی نظام کو ختم کیا،

فاٹا اصلاحات بل کی اتفاق رائے سے منظوری قابل تحسین ہے ،یہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کا حسن ہے جس نے اتنا اہم کام کیا، انہوںنے کہاکہ ڈکٹیٹر بڑی باتیں کرتے ہیں تمام مسائل پارلیمنٹ حل کرتی ہے۔

نوید قمر نے کہاکہ بل کو سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کرنا ہے، پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا کر بل کو اتفاق رائے سے منظور کرے۔