پانی کی کمی کو پورا نہیں کیاگیاتوحالات خراب ہوسکتےہیں۔خورشید شاہ

 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ سندھ میں زیر زمین 85فیصد پانی کڑواہے ،کراچی کو 1200کیوسک پانی روزانہ دیناہوتاہےاور کراچی میں پانی فراہم نہ کیاگیاتوحالات بہت خراب ہوسکتےہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی پانی کی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئےمزید کہاکہ سندھ میں کھارا پانی ہےاورکوٹری بیراج کی طرف پانی نہیں جا رہاجبکہ پنجاب میں میٹھا پانی 85 فیصد ہے ۔

اور جنوبی پنجاب میں بھی پانی کی قلت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نہیں چاہتے کہ کوئی صوبہ اپنا حصہ کاٹ کر دوسرے کو دے۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہاکہ خوشی کی بات ہے آج تقریباً سب نے متحد ہو کر نوآبادیاتی نظام کو ختم کیا،فاٹا اصلاحات بل کی اتفاق رائے سے منظوری قابل تحسین ہے ،یہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کا حسن ہے جس نے اتنا اہم کام کیا، انہوںنے کہاکہ ڈکٹیٹر بڑی باتیں کرتے ہیں تمام مسائل پارلیمنٹ حل کرتی ہے۔

نوید قمر نے کہاکہ بل کو سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کرنا ہے، پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا کر بل کو اتفاق رائے سے منظور کرے۔