سعودی عرب سے 100 پاکستانی ڈی پورٹ

لاہور: سعودی عرب سے100 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا ۔ سعودی حکام کی جانب سے غیرقانونی طورپرمقیم 100پاکستانیوں کوقید کی سزا مکمل ہونے پرسعودی ایئرلائن کی پرواز734 کےذریعے واپس بھجوا دیا گیا۔ ایئرپورٹ پرامیگریشن حکام نے بیدخل کئے گئے مسافروں سے ضروری پوچھ گچھ کی اوربعد ازا ں انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔