مستعفی ہونے پر کسی نےمجھ سے رابطہ نہیں کیا۔فوزیہ قصوری

 

لاہور:تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کرنیوالی رہنما فوزیہ قصور ی نے کہا کہ قیادت کے چھوٹے چھوٹے سمجھوتوں کو تو نظر انداز کیا جا سکتا ہے لیکن جب سمجھوتے میں اصولو ں پر کمپرومائز کیا جائے تو پھر اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،

انہوں نے کہاکہ جب میں پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوئی تو کسی نے مجھ سے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں پوچھی ۔

فوزیہ قصوری نے پاک سر زمین پارٹی میں سمولیت کے حوالے سےبتاتے ہوئے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی میں گئی کہ یہ مڈل کلاس لوگوں کی جماعت ہے، انہوں نے مزید کہاکہ میں تحریک انصاف اور پاک سرزمین کے اتحاد کی بھی مخالف نہیں ہوں میں سمجھتی ہوں کے سیاست میںگالیاں نہیں ہونی چاہئے بلکہ ایک دوسرے کا لحاظ ہونا چاہئے ۔