پاکستان ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔سربراہ پاک نیوی

لاہور: پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47 ویں پی این اسٹاف کورس کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، مسلم ممالک کو باہمی اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کرنا چاہئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 44 آفیسرز نے ماسٹر ان وار اسٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کیں، پاک آرمی اور فضائیہ کے چار، چار آفیسرز نے بھی ڈگریاں حاصل کیں جبکہ گریجویٹنگ آفیسرز میں 16 دوست ممالک کے 28 غیر ملکی آفیسرز بھی شامل تھے جنہیں سربراہ پاک نیوی نے مبارکباد دی ۔