اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے ر ہنما نوید قمر نے کہاکہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے درمیان پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں
،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہےیہ بات انہوں نے چیئر مین بلاول بھٹو زردری کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ بلاول کی زیر صدارت اجلا س میں نگران وزیر اعظم کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی،ابھی ہمارے پاس 28مئی تک کا وقت ہے کوشش ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے
جبکہ اس معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ، تحریک انصاف نے میڈیا کے ذریعے نام ہم تک پہچائے ۔