اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالا میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسری شادی کے بعد بشریٰ بی بی نے عمران خان کی کئی بری عادتوں کو ختم کروایا ہے ۔بشریٰ بی بی نے عمران خان کے پالتو کتے کو گھر کی حدود سے باہر نکلوا دیا ہے ۔عمران خان نے خود بھی یہ تسلیم کیا کہ تیسری شادی سے ان کی زندگی میں بہت تبدیلی آئی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق عمران خان اپنے گھر میں مسجد تعمیر کروا رہے ہیں ،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویروں میں عمران خان بہت سے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ساتھ ہی ان پوسٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان اپنے گھر میں مسجد تعمیر کروانے کے لیے جگہ کا تعین کر رہے ہیں ۔