نواز شریف کو دھوکہ دینے کی سزا مل رہی ہے۔نفیسہ شاہ

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ مخالفین اپنی کرپشن کاجواب دیتے ہوئے رونے لگے ہیں، کیا انھیں یاد ہے کہ جب قوم جمہوریت کے لئے کھڑی تھی اور وہ آمروں کے ساتھ کھڑے تھے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بے نظیربھٹو اور آصف زرداری کو دھوکے دینے کی سزا مل رہی ہے۔نفیسہ شاہ نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ میاں صاحب نے لندن فلیٹس بھی تب ہی خریدے تھے، جب وہ بے نظیر پرالزامات لگا رہے تھے،نوازشریف نے خود کو بچانے کے لئے بچوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا، مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں خودنواز شریف لائے ہیں، افسوس نوازشریف عدالت جاکروالد اور بچوں سےلاتعلق ہوگئے۔