لاہور: ڈاکٹر عامر لیاقت نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک شخص کے سوال پر سیخ پا ہو گئے اور پھر پروگرام میں موجود مہمان قاری خلیل الرحمان جاوید سے بحث کے بعد پروگرام چھوڑ کر چلے گئے ۔.
تفصیلات کے مطابق رمضان ٹرانسمیشن کےپروگرام میںبھارتی شہرگجرات سے کال کرنے والے شخص نے سوال کیا کہ کیا حضرت علی ؓکو خلافت ملی تھی یا نہیں ملی ؟،جس پر عامر لیاقت نے غصے میں پوچھا کہ آپ اب تک بھارت میں کیا کر رہے ہو،آپ کو یہ ہی نہیں پتہ ،کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ ،حضرت علیؓ خلفائے راشدین میں سے ہیں ۔عامر لیاقت نے کالر سے کہا کہ آپ ذاکر نائیک کے مداح لگتے ہیں ،جس پر کالر نے کہا کہ آپ سوال کا جواب دیں ۔عامر لیاقت نے کالر سے کہا کہ آپ مسلمان ہو کر یہ سوال کیسے کر سکتے ہیں ۔اس کے بعد عامر لیاقت نے کالر کی کال بند کروادی اور مہمان قاری خلیل الرحمان جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے موقع پر نہیں بولتے ۔اس پر قاری خلیل الرحمان جاوید نے کہا کہ اس کال کے دوران آپ نے ایک لفظ غلط کہا ،یہ تعلیم ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نہیں ہے بلکہ یہ جہالت ہے ۔اس بات کے بعد عامر لیاقت اور قاری خلیل الرحمان میں بحث ہوئی تو عامر لیاقت پروگرام چھوڑ کر چلے گئے ۔