کوئٹہ ایف سی سینٹر پر حملہ کرنے والے افغان شہری تھے

 

اسلام آباد:ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 17 مئی کو ایف سی مددگار سینٹر پر حملے میں ملوث 5 خودکش بمبار افغان شہری شناخت کرلیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار کا تعلق افغانستان میں موجود کالعدم تنظیم حزب الاحرار سے تھا، جنہوں نےکالعدم لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر حملے کو سر انجام دینے کی کوشش کی تھی۔ابتدائی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے خودکش بمبار نے خود کو مرکزی دروازے پر اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایف سی سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے گیٹ اور اس کے ساتھ دیوار کو نقصان پہنچا۔پہلے دھماکے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بقیہ چاروں خودکش بمباروں نے ٹوٹی ہوئی دیوار سے اندر گھسنے کی کوشش کی ،ایف سی اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے گیٹ اور دیوار کے دوسری طرف رکھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خودکش بمبار کلاشنکوف اور بھاری تعداد میں گولیوں کے ساتھ آئے تھے جبکہ ان کے ساتھ سنگل کیبن گاڑی بھی تھی جس میں 50 گرینیڈ نصب تھے۔