خیرپور سینٹرل جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے غیر ملکی قیدی جاں بحق

خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور کی سینٹرل جیل میں ایک غیر ملکی قیدی مبینہ طور پر دل کا دوہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
جیل ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والے قیدی کی شناخت عبداللہ پٹھان کے نام سے ہوئی ہے۔
عبداللہ پٹھان کا تعلق افغانستان سے تھا اور دستاویزات نہ ہونے پر سزا کاٹ رہا تھا۔