فاٹا کے انضمام سے متعلق خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اہم اجلاس اتوار کوہوگا

 

فاٹا اصلاحات قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے بھی منظور کیے جائیں گے صوبائی اسمبلی سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے اسمبلی کا اجلاس اتوار 27 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور اجلاس بلانے کے لیے سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے۔
فاٹا کے انضمام کی توثیق کے لیے صوبائی حکومت کو 82 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ جے یو آئی کے علاوہ تمام جماعتیں توثیق کی حمایت کریں گی، جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق فاٹا اصلاحات ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اسے دو تھائی اکثریت سے منظور کرایا جائے گا اجلاس اتوار کے روز سہ پہر دو بجے ہوگا۔