سینیٹ میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا بل منظوری کیلئے پیش

 

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے جس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی بل پیش کیا۔
حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مخالفت برقرار ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھی سینیٹ میں اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق 31ویں آئینی ترمیم منظور کی تھی جس کے لیے ایوان میں موجود 229 اراکین نے بل کی حمایت میں اور صرف ایک رکن نے مخالفت میں ووٹ دیا۔