لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اندرون شہر پلازوں کی تعمیر سے متعلق کمیشن تشکیل دے دیا اور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو بھی 28 مئی کو طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے عدالتی حکم باوجود اندرون شہر پلازوں کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے اندرون شہر 136 پلازوں کی تعمیر روکنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود تعمیرات جاری ہے۔ جس پر عدالت نے پلازوں کی تعمیر سے متعلق تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا اور ہدایت کی کہ 28 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو بھی 28 مئی کو طلب کرلیا۔
Tags لاہور ہائیکورٹ