(ن) لیگ کاآج سرگودھا میں ورکرز کنونشن کا انعقاد

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگودھا میں ورکرز کنونشن کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، پنڈال میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور مریم نواز کے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں، جبکہ جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ ورکرز کنونشن سے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز خطاب کریں گی۔عوام کی بڑی تعداد کے پیش نظر پنڈال میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگادیں گئیں ہیں، مقامی رہنماؤں نے آج ہونے والے جلسے کو سرگودھا کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔