وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ وہ آج دوپہر تین بجے پاکستان ریلویز میں 5 برسوں میں کی جانے والی کارکردگی کا احوال پیش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دم توڑتی ریلوے کو نجکاری سے بچایا یہی وجہ ہے کہ 5 سال قبل 18 ارب کمانے والا ریلوے آج 50 ارب کما رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی 18 ہزار ایکڑ اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی، 5 نئی ٹرینیں چلائیں، 18 ٹرینوں کی تزئین و آرائش مکمل کی جب کہ ریلوے انجنوں کی تعداد 180 سے بڑھا کر 325 کی۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پہلے روزانہ ایک مال گاڑی چلتی تھی اور اب 12 چلتی ہیں، محکمے میں میرٹ پر نئی بھرتیاں کیں اور کوئی بھرتی سیاسی بنیاد پر نہیں ہوئی۔