لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہاکہ پہلے جو نام دیے گئے تھے ان سے ہٹ کر نئے ناموں پر بات ہوئی ہےجس میں 2 نام اپوزیشن اور 2 حکومت نے دیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان کے ساتھ پیر کو دوبارہ ملاقات میں معاملہ طے پائے گااورپیر تک نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے معاملہ طے پاجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت کے 2 ناموں میں سے ایک نام موزوں تھا جبکہ میں نے جو 2 نام دیے ان میں سے ایک کی حکومت نے تعریف کی۔